جمیلہ نے نبیلہ بن کر نکاح پہ نکاح رچالیا،مجھ پہ جھوٹی ایف آئی آر خارج کی جائے لیاقت علی   


کو شائع کی گئی۔ May 15, 2018    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

بورے والا (یواین پی)نواحی علاقہ امجد ٹاؤن کی رہائشی خاتون نے نکاح پہ نکاح رچا لیا نئے ناموں کے ساتھ مختلف افراد کو اپنے دام میں پھنسانا انکا کھیل بن گیا تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ امجد ٹاؤن کی رہائشی خاتون جمیلہ بی بی نے نبیلہ کا روپ دھار کر فیاض احمد ولد فقیر محمد قوم حجام کے ساتھ تیسرانکاح پہ نکاح رچا لیاتیسرے شوہر کے پاس میرا بیٹا علی حسن ملازمت کرتا تھا جمیلہ جو اب نبیلہ کہلاتی ہے نے اپنے نئے شوہر کی ملی بھگت سے میرے بیٹے اور مجھ پہ جھوٹی ایف آئی آر درج کر وا دی ان خیالات کا اظہارلیاقت علی ولد سردار محمد قوم آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے آئی جی پنجاب لاہور کو ایک درخواست دی انکوائری میں ایف آئی آر جھوٹی ثابت ہونے کے باوجود ایف آئی آر خارج نہیں کی گئی میں نے چیئرمین بلدیہ کو درخواست گزاری جس پر بلدیہ سے اصل ریکارڈ نکاح نامہ بلدیہ بورے والا سے محمد انور ولد بشیر احمد قوم مغل سکنہ 261ای بی بورے والا اور جمیلہ بی بی دختر کرم دین قوم ملک سکنہ گلی نمبر 09معصوم شاہ کالونی بورے والا ہال مجاہد کالونی بورے والا ریکارڈ رجسٹر ڈ شدہ مل گیا قاری سمع اللہ ولد محمد حسین نکاح خواں نے جمیلہ بی بی عرف نبیلہ بی بی دختر م کرم دین کا نکاح محمد انور ولد بشیر احمد قوم مغل سکنہ چک نمبر 261ای بی تحصیل بورے والا سے بشیر احمد ولد نواب دین سکنہ چک نمبر 261ای بی تحصیل بورے والا اور مقصود احمد ولد بشیر احمد چک نمبر 261ای بی تحصیل بورے والا کی موجودگی میں پڑھایاان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔واضح رہے کہ لیاقت علی نے مقامی پولیس کو ایک درخواست دیتے ہوئے اعلی حکام اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس کا مطالبہ بھی کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题