جنوبی کوریا کے وزیراعظم نے پاکستان کوریا سرمایہ کاری تعاون فورم کا افتتاح کیا   


کو شائع کی گئی۔ April 15, 2014    ·(TOTAL VIEWS 1,621)      No Comments

04
اسلام آباد ۔۔۔ پاکستان کوریا سرمایہ کاری تعاون فورم کا انعقاد پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں ہوا جس کا افتتاح پاکستان کے سرکاری دورہ پر آئے جنوبی کوریا کے وزیراعظم چونگ ہونگ دون نے کیا۔ سرمایہ کاری تعاون فورم میں پاکستان اور کوریا سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ اقتصادی و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا جبکہ کوریا کے سرمایہ کاروں نے توانائی، بنیادی ڈھانچے، سٹاک مارکیٹ، کان کنی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی ظاہر کی۔ فورم کا انعقاد پاکستان سرمایہ کاری بورڈ اور کوریا کی وزارت تجارت و صنعت اور توانائی نے کوریا ٹریڈ انوسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy