جگر کا عارضہ، اداکار عابد علی کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا   


کو شائع کی گئی۔ September 4, 2019    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

کراچی: (یواین پی) جگر کے عارضے میں مبتلا اداکار عابد علی کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا۔ عابد علی کی بیٹیوں نے قوم سے دعاؤں کے اپیل کر دی۔ عابد علی کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔پاکستانی ٹیلی ویژن سے اپنی ایک منفرد پہچان بنانے والے اداکار عابد علی کی طبیعت سنبھل نہ سکی۔ عابد علی کو گزشتہ روز جگر کے عارضے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ان کی فیملی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کر دی ہے۔ ان کی بیٹی راحمہ علی کے سوشل میڈیا سٹیٹس کے مطابق عابد علی کی بیماری بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے بھی امید چھوڑ دی ہے جبکہ ملاقات پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔یال رہے کہ ٹیلی ویژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ ان کی عمر 67 برس ہے۔ ان کی تین بیٹیاں ہیں۔ان کی بڑی بیٹی ٹاپ ماڈل اور اداکارہ بیٹی ایمان علی نے بھی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔اداکار عابد علی نے سینکڑوں ٹیلی ویژن ڈراموں اور درجنوں فلموں میں کام کیا اور اپنی الگ پہچان بنائی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes