حالات جیسے بھی ہوں میں ڈٹ کر مقابلہ کروں گی مریم نوز   


کو شائع کی گئی۔ July 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

مریم نواز کا شاندار اورتاریخی استقبال ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
منڈی بہاؤالدین(یواین پی)مریم نواز کا شاندار اورتاریخی استقبال ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ مسلم لیگی متوالوں نے اپنی لیڈر کا شاندار استقبال کیا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز منڈی بہاﺅالدین میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی شکر گزار ہیں جو اس سخت ترین حالات اور مشکل کی اس گھڑی میں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے سٹیڈیم میں پانی لگا دیا گیا اور جلسے پر پابندی کے باوجود عوام کا سیلاب امڈ آیا میں آپ سب کی شکر گزار ہوں مجھے یہاں آنے سے روکنے کے لیے ہر طرح سے روکا کبھی سکیورٹی کا بہانہ تو کبھی تھریٹ کی بات کی میں اس باہمت باپ کی بیٹی ہوں جو حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں جیسے بھی حالات ہوں میں ڈٹ کر مقابلہ کروں گی تمام تر مشکلات کے باوجود بھی میں یہاں پہنچی ہوں مجھے پتہ میرے کارکنوں کو پکڑ دھکڑ ہوئی لیکن ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے میں ان کارکنوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں میں انتہائی مشکور ہوں ناصر بوسال کی جس کی پارٹی کے ساتھ محنت لگن کا ثمر آپ لوگوں کی شکل میں میرے سامنے ہے میں مشکور ہوں اپنی بہن وحیدہ حمیدالدین کی جس کی قیادت میں کافی تعداد میں میری بہنیں آئی ہیں میں ان تمام بہنوں کا شکر ادا کرتی ہوں میں منڈی بہاﺅالدین کے لوگوں کا استقبال کبھی نہیں بھولوں گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes