حلیمہ سلطان نے پاکستان کو خوبصورت ملک قرار دیدیا   


کو شائع کی گئی۔ May 30, 2020    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور(یواین پی) ترک ڈرامہ سیریل، جسے پاکستان میں بھی نشر کیا جا رہا ہے، ’ارطغرل غازی‘ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی حلیمہ سلطان نے پاکستان کو خوبصورت ملک قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی مقبولیت پاکستان میں مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس میں کام کرنے والے اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار 41 سالہ انجین التان دوزیتان نے نبھایا ہے جب کہ ان کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار 28 سالہ اسرا بیلگیج نے ادا کیا ہے۔دونوں اداکاروں اور خاص طور پر حلیمہ سلطان کی پاکستان میں بے پناہ مقبولیت ہے اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر فالو کرنے سمیت ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی شروع کیا اور بتایا کہ کس طرح پاکستانی مداح انہیں چاہنے لگے ہیں۔ ڈرامہ مداحوں کی جانب سے تین ہفتوں میں حلیمہ سلطان یعنی اسرا بیلگیج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی تعریف میں کمنٹس کیے گئے ہیں اور لوگ ان سے ملنے اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیتے دکھائی دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme