حکومتی آفر گھٹیا سیاست کی بدترین مثال ہے، حسین نواز   


کو شائع کی گئی۔ November 14, 2019    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

لندن: (یواین پی) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے نے حکومتی فیصلے کو گھٹیا سیاست کی بدترین مثال قرار دیدیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ ‏کیا امراض دل، گردہ، پلیٹ لیٹس اور سٹروک کا خطرہ رکھنے والے مریض کا علاج ایک ماہ میں ختم ہو سکتا ہے؟
حسین نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے بعد دو ہفتے کا وقت کیونکر ضائع کیا گیا؟ یہ آفر گھٹیا سیاست کی بدترین مثال ہے۔ بالفاظ دیگر حکومت کی طرف سے انکار ہے، بس دکھانے کو قواعد وضوابط کا بہانہ ہے۔
کیا ایک امراض دل، گردہ، پلیٹلیٹس اور سٹروک کا خطرہ رکھنے والے مریض کا علاج ایک ماہ میں ختم ہو سکتا ہے؟ عدالتی فیصلوں کے بعد دو ہفتے کا وقت کیونکر ضائع کیا گیا؟ یہ آفر گھٹیاسیاست کی بدترین مثال ہے۔بالفاظ دیگر حکومت کیطرف سےانکار ہے بس دکھانے کو قواعد و ضوابط کا بہانہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes