حکومتی کمیٹی نے آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفی لیکر آئے: فضل الرحمن   


کو شائع کی گئی۔ November 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ حکومت اس اجتماع کو سنجیدہ لے، مذاکرات کی ضرورت نہیں، آنا ہے تو وزیراعظم کا استعفی لیکر آؤ، کبھی کہتے ہیں دھاندلی کے لیے قومی کمیشن بنایا جائے، جس چوری کی گواہ پوری قوم ہو اس کی تحقیق نہیں استعفی ہوتا ہے، اب آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیر کا کہنا تھا کہ ہمارے دھرنے کے شرکا نےآئین و قانون کی پاسداری کی، کارکنوں نے نظم وضبط اور امن کا پیغام دیا ہے، آزادی مارچ نے مغربی میڈیا کا منفی تاثر زائل کر دیا۔ آزادی مارچ نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے پندرہ ملین مارچ پرامن طریقے سے کیے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes