حکومت بوکھلا اٹھی،ملتان میں جلسہ تو ہو کر رہے گا؛ بلاول بھٹو   


کو شائع کی گئی۔ November 29, 2020    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

ملتان: (یواین پی) ملتان میں پی ڈی ایم کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے ردعمل میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں ہونے والےپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس سے بوکھلا اٹھی ہےبلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار پھر حملہ کیا اور قاسم گیلانی سمیت ہمارے مختلف کارکنان کو گرفتار کرلیا، چاہے کچھ بھی ہوجائے ہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کی میزبانی کریں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصفہ بھٹو زرداری میری نمائندگی کے لئے ملتان پہنچ رہی ہیں، جلسہ تو ہوکر رہے گا۔واضح رہے کہ پی ڈیم ایم کے ملتان میں کل ہونے والے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری کے علاوہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے جس کی وجہ سے میزبان جماعت پیپلز پارٹی نے جلسے کے حوالے سے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题