حکومت ضمنی بجٹ میں مہنگائی کم کرے، سراج الحق کا مطالبہ   


کو شائع کی گئی۔ January 14, 2019    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

پشاور (یواین پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت سے مہنگائی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کا پہیہ آگے بڑھنے کے بجائے الٹنا گھومنے لگا، ٹیکس بڑھا کر عوام کا خون نچوڑنا ظلم ہے۔سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم سیاسی تماشا دیکھنے کی بجائے اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے۔ حکومت آنے والے ضمنی بجٹ میں قیمتوں میں اضافہ کرنے کی بجائے کمی کا اعلان کرے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹیکسوں کو بڑھا کر عوام کا خون نچوڑنا معاشی منصوبہ بندی نہیں بلکہ ظلم ہے، ہم ایسے کھیل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے کرپٹ اور بد دیانت لوگوں کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے معمولی ریلیف بھی نہیں دے سکی۔ معیشت کا پہیہ آگے بڑھنے کی بجائے الٹا گھوم رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے، اقتدار کے ایوان نہیں، موجودہ حکومت ابھی تک احتساب کو موثر بنانے میں مکمل ناکام رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog