حکومت نواز شریف کے لئے تمام میڈیکل سہولیات یقینی بنائے گی ، صدر عارف علوی کی ن لیگ کے قائد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا   


کو شائع کی گئی۔ October 25, 2019    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

لاہور (یواین پی)صدر عارف علوی نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت نواز شریف کیلئے تمام میڈ یکل سہولیات یقینی بنائے گی ، ان کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر پاکستان ڈاکٹر عار ف علوی نے کہا کہ نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نواز شریف کو مکمل صحت عطا فرمائیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ حکومت نواز شریف کے لئے تمام میڈیکل سہولیات یقینی بنائے گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes