حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر بھاری بھرکم ڈیوٹی عائد کر دی   


کو شائع کی گئی۔ December 13, 2018    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) قومی خزانے کا پیٹ بھرنے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر بھاری بھرکم ڈیوٹی عائد کر دی۔ ٹیکس بڑھنے سے مختلف اقسام کے سمارٹ فونز 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک مہنگے ہو گئے۔موبائل فونز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے عوام کے لئے سمارٹ فونز خریدنا انتہائی مشکل بنا دیا۔ ٹیکس آمدن میں اضافے کی خاطر حکومت نے موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی 4 ہزار سے 50 ہزار روپے تک بڑھا دی جس کے بعد 7 ہزار والا سمارٹ فون 11 ہزار روپے کا ہو گیا14 ہزار والا سمارٹ فون اب 20 ہزار روپے کا کر دیا گیا، 21 ہزار والا سمارٹ فونز 8 ہزار اضافے 29 ہزار روپے کا ہو گیا جبکہ 1 لاکھ والا سمارٹ فونز اب ایک لاکھ 42 ہزار روپے کا ہو گیا۔موبائل فونز ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹیکس آمدن کی خاطر موبائل فونز کی درآمد پر بھری بھرکم ڈیوٹی تو عائد کر دی ہیں، مگر حکومت کے اس فیصلے سے درآمد کنندگان مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عوام کے لئے بھی اتنے مہنگے فونز خریدنا انتہائی مشکل ہو جائے گہ اس لئے حکومت کو اپنے اس فیصلے نظر ثانی کرنی چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog