حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا باقاعدہ عندیہ دے دیا   


کو شائع کی گئی۔ February 13, 2020    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)حکومت” نے مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرنے کا باقاعدہ عندیہ دے دیا، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پہلے دھرنے کی اور بات تھی، مولانا اب اسلام آباد آئے تو ان کی خیر نہیں ہوگی، دبوچ لیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف ایک مرتبہ پھر دھرنا دینے اور مارچ کرنے کا عندیہ دیے جانے کے بعد حکومتی وزیر شیخ رشید احمد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو اب کوئی خطرہ نہیں ہے۔ چاہے شہباز شریف پاکستان واپس آئیں یا مولانا فضل الرحمان دوبارہ کوئی دھرنا دیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme