حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لے : سینیٹر سراج الحق   


کو شائع کی گئی۔ April 3, 2019    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

لاہور/مکہ مکرمہ(یواین پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ حکومت ہر ماہ تیل ، گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کردیتی ہے جبکہ چور لٹیرے اور قومی دولت لوٹنے والے اسی طرح دندناتے پھرتے ہیں ۔ حکومت اپنے ماہانہ اخراجات کم کر نے کی بجائے ہر ماہ تیل ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹ لیتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes