حکومت پہلے انسان بنے پھر حکمران، بلاول بھٹوزرداری   


کو شائع کی گئی۔ March 15, 2019    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

کراچی (یواین پی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت پہلے انسان بنے پھرحکمران، عوام پس رہے ہیں، جووزیرکہہ رہے ہیں معیشت ترقی کررہی ہے وہ مستعفی ہوجائیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گزشتہ روزبینظیر بھٹو شہید پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ مہم آج سیشروع کردی ہے، بہت خوش ہوں، ماحولیات کو بہتر کرنا بہت ضروری ہے، آصف زرداری کے وژن کے مطابق کام کررہے ہیں، انھوں نے ایک آدمی ایک درخت کی مہم چلائی تھی۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نیدرخت لگانے میں 3 بار گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ توڑا، پارکس، دریاوں سمیت مختلف علاقوں میں پودے لگائیں گے، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ پھل کے درخت لگائیں، سندھ حکومت اور محکمہ وائلڈلائف نے اچھا کام کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes