خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزمسلم قائدین کو عید مبارک   


کو شائع کی گئی۔ July 31, 2020    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

 ریاض (یواین پی )خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عید الاضحی کے موقع پر مسلم قائدین کو اپنی اور سعودی عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کی ہے۔  سعودی قائدین نے دعا کی کہ’ اللہ تعالی امت مسلمہ سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو وبا سے نجات دے۔اس سے قبل شاہ سلمان اور ولی عہد کے نام مسلم قائدین نے الگ الگ پیغامات بھیج کر دونوں رہنماؤں کو عید الاضحی کی مبارکباد دی تھی۔ مسلم قائدین نے پیغامات میں یہ دعا بھی دی تھی کہ اللہ تعالی ایثار و قربانی کا یہ تہوار مسلم امہ کی زندگی میں بار بار لائے۔خیر و برکت سے نوازے اور مزید امن و استحکام امت کا مقدر بنے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题