خوش رہیں، آباد رہیں میجر جنرل آصف غفور   


کو شائع کی گئی۔ March 24, 2019    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ، خوش رہیں، آباد رہیں ۔انہو ں نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والے پیار بھرے پیغامات پر قوم کے شکر گزار ہیں۔ میرا یہ یقین ہے کہ میری کوئی حیثیت نہیں ہے ، یہ صرف آپ لوگوں کا پیار ہے جو آپ اپنی مسلح افواج کیلئے ظاہر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج صرف اس وجہ سے مضبوط ہے کیونکہ اس کے ساتھ قوم کی سپورٹ اور پیار موجود ہے ۔مزید برآں انہو ں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مستحکم تعلقات ہیں ،مسلح افواج کی پریڈ میں سعودی عرب کے دستے کی شرکت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تمام تر مصروفیات کے باوجود پاکستان کی مسلح افواج نے شاندار پریڈ کا انعقاد کیا ۔ انہو ں نے کہا مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں سعودی عرب سمیت دیگر دوست ممالک کے دستوں کی شرکت سے ہر پاکستانی خوش ہے ۔ انہو ں نے یوم پاکستان کے حوالے سے تیار کئے گئے پرومو کی تیاری میں حصہ بننے والوں اور بھرپور سپورٹ پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题