خیبرپختونخوا:‌ مہنگائی کیخلاف اے این پی کے مختلف شہروں میں مظاہرے   


کو شائع کی گئی۔ June 10, 2019    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

پشاور: (یواین پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ کپتان کی حکومت نے قلیل وقت میں ریکارڈ قرضے لئے ہیں۔ کمر توڑ مہنگائی نے متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ حالات پر قابو نہیں پایا گیا تو ملک میں خونی انقلاب آ سکتا ہے، بہت جلد ملکی حالات اور مہنگائی پر آل پارٹی کانفرنس بلائی جارہی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے فاروق اعظم چوک چارسدہ میں مہنگائی اور ملکی صورتحال کے خلاف جلسہ منعقد کیا جس سے خطاب کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ کپتان نے یوٹرن کو بھی اچھی روایت قرار دیا لیکن میرے مطابق یوٹرن لینا بے شرمی کی انتہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب چئیرمین نے جب حکومتی ارکان پر ہاتھ ڈالنا شروع کیا تو ان کے خلاف سکینڈل نکالا گیا اور ایک فون کال کے ساتھ ہی چئرمین نیب غائب ہو گئے ہیں۔ فواد چوہدری کو تبدیل کرکے فردوس آنٹی کو وزیر اطلاعات بنایا گیا ہے جو روزانہ ٹی وی سکرین پر نظر آرہی ہے۔ فردوس آنٹی بھی پی پی پی کا حصہ اور وزیر رہ چکی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题