دبئی ٹریفک حادثہ : ہلاک پاکستانیوں کی تعداد دو ہو گئی   


کو شائع کی گئی۔ June 9, 2019    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

دبئی: (یواین پی) دبئی میں بس حادثے میں ہلاک پاکستانیوں کی تعداد دو ہو گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دبئی میں ٹریفک حادثہ ہوا جس میں ایک پاکستانی موقع محمد شفیق موقع پر دم توڑ گیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والا دوسرا پاکستانی بھی چل بسا ہے۔ڈاکٹر فیصل کے مطابق قونصل جنرل نے حادثے کے بعد دبئی میں ہسپتال کا دورہ کیا جبکہ جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں واپس لانے کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ٹریفک حادثے کے دوران 17 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں سے 12 کا تعلق بھارت سے تھا۔ بس میں 31 مسافر سوار تھے جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے تھے اور عید کی چھٹیاں منانے کے بعد اومان سے واپس آرہے تھے۔اماراتی میڈیا کے مطابق حادثہ دبئی کی مصروف ترین شاہراہ شیخ محمد بن زید پر پیش آیا جہاں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹریفک سگنل پر لگے سائن بورڈ سے جا ٹکرائی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes