دلہن بارات لیکر دلہے کے گھر پہنچ گئی   


کو شائع کی گئی۔ September 24, 2019    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

ڈھاکا: (یواین پی) دنیا بھر میں شادیوں کے رواج مختلف ہوتے ہیں تاہم ایک رسم ہمیشہ نبھائی جاتی ہے جس میں شادی والے دن بارات پر دلہا دلہن لینے کے لیے جاتا ہے، تاہم اب بنگلا دیش سے حیران کن خبر آئی ہے جس میں ایک دلہن بارات کی شکل میں دلہا کو لینے پہنچ گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ خدیجہ اختر خوشی نامی دلہن نے روایتی رسم و رواج کو مسترد کرتے ہوئے دلہا کو لینے کے لیے بارات کی شکل میں پہنچ گئی جبکہ اپنے دولہے کو رخصت کرا کر اپنے گھر بھی لے آئیں۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی ویڈیو آئی تو ان دونوں کی یہ شادی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اس مثالی شادی میں خدیجہ اختر باراتیوں کے ساتھ اپنے دولہے طارق السلام کے گھر پہنچی جہاں ان سے شادی کر کے انہیں اپنے ساتھ اپنے گھر لے آئیں۔بارات دلہے کے گھر لیکر جانے کے حوالے سے لڑکی خدیجہ کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں یہ عام بات نہیں لیکن دوسری لڑکیاں بھی میرے نقشے قدم پر چل سکتی ہیں۔27 سالہ دلہے طارق کا کہنا تھا کہ انہیں اس قسم کی شادی میں دوستوں اور گھر والوں کا پورا سپورٹ ملا اور کسی نے بھی ان کے انتخاب پر تنقید نہیں کی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题