دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی؛سید علی گیلانی   


کو شائع کی گئی۔ July 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔حریت کانفرنس سے علیحدگی کے معاملے پر حریت لیڈر کا بھارتی میڈیااور بے ضمیر لوگوں کے جھوٹے پراپیگنڈہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آل پارٹیز حریت کانفرنس سے میری علیحدگی کا ہر گز مطلب حقِ خود ارادیت سے دستبرداری نہیں۔ بھارتی استعمار سے تاحیات برسرِ پیکار رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادیِ کشمیرکی کو ششیں میرے خون میں رچی بسی ہیں، دنیا میں کوئی طاقت مجھے آزادی کے ہزاروں شہیدوں کے مقصد کی حفاظت سے نہیں روک سکتی۔سید علی گیلانی نے قرانی آیت کا حوالہ دیا، کہہ دیجیے اے محمدؐ! بےشک میری نماز، قربانی، جینا اور مرنا صرف اللہ کے لیے ہے۔یاد رہے کہ متاز کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک حریت کے بانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے تاحیات چیئرمین سید علی گیلانی نے آڈیو پیغام میں چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔90 سالہ بزرگ رہنما کافی عرصے سے علیل ہیں اور اسیری میں بیماری کے باعث نحیف ہوگئے ہیں۔اپنے آڈیو پیغام میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں اور اس فیصلے سے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کو مطلع کرچکا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes