دنیا کا مہنگا ترین گھر برائے فروخت   


کو شائع کی گئی۔ October 15, 2017    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments


پیرس: (یو این پی)دنیا کا مہنگا ترین گھر  فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔جنوبی فرانس میں  ’ویلا لیس سیڈریس‘ نامی اس  لگژری گھر کی زمین 35 ایکڑ پرمحیط ہے جس میں 14 بیڈرومز ہیں۔ یہ گھر 187 سال قبل تعمیر کیا گیا تھا جس میں اولمپکس کھیلوں میں استعمال ہونے والے سوئنگ پول جتنا تالاب اور 30 گھوڑے رکھنے کے قابل  اصطبل کے ساتھ ساتھ 20 گرین ہاؤس ہیں جس میں 15 ہزار پودے لگائے گئے ہیں اس کے علاوہ یورپ کا خوبصورت ترین باغ بھی اس گھر کی زینت  ہے۔اگر بلندی سےدیکھاجائے تو اپنے خوبصورت محل وقوع کے لحاظ سے یہ قدرتی جزیرہ جیسا لگتا ہے۔شاندار ڈیزائن اور آسائشوں سے بھرپور یہ عالیشان گھر اپنے طرز تعمیر کے حوالے سے یکتا ہے اور خوبصورتی میں اس کا کوئی ثانی نہیں۔رائل فیملی کی ملکیت اس گھر کی نیلامی کے لیے 315 ملین پاونڈ کی بولی لگائی گئی ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے کے لحاظ سے 44ارب،14کروڑ اور 49لاکھ بنتی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes