دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ کی قیمت ساڑھے9 ہزار ڈالر،فروخت کے لیے پیش   


کو شائع کی گئی۔ March 19, 2018    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

لزبن(یواین پی)پرتگال کے شہر اوبیڈس میں جاری چاکلیٹ میلے میں دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ چاکلیٹ کی قیمت 7728 یورو (9489 امریکی ڈالر) ہے اور اسے کھانے کے قابل سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ یہ چاکلیٹ زعفران ، سفید کھمبی ، مڈگاسکر کی ونیلا اور سونے کے ورق سے تیار کی گئی ہے،اس چھوٹی سی چاکلیٹ کو تاج کی شکل کے چھوٹے سے بکس میں رکھا گیا جس پر تقریبا 5500نگینے جڑے ہوئے تھے۔چاکلیٹ تیار کرنے والے پرتگالی نان بائی ڈینیئل گومز کا کہنا تھا گینز بک آف ریکارڈز نے ہیرے کی شکل کی اس چاکلیٹ کے دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ ہونے کی تصدیق کر دی ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog