دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے: شاہد آفریدی   


کو شائع کی گئی۔ August 4, 2020    ·(TOTAL VIEWS 28)      No Comments

لاہور:(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز ہے، وہ پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم سے عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔ایک انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ مشکل انگلش کنڈیشنز میں ڈرا سیریز بھی جیت کے برابر ہے، 2016ءمیں کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دونوں انگلینڈ کے ماحول کا بہترین تجربہ رکھتے ہیں، کھلاڑیوں کو اچھی ٹیم مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے، کس سیشن میں کس حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ہے اس کیلئے پلیئرز کی بھرپور رہنمائی کرنے والے کوچز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ٹیم بیٹنگ اور باﺅلنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ مجھے نہیں لگتا کہ نوجوان بلے باز بابر اعظم نے کوئی اضافی دباﺅ لیا بلکہ کپتانی بھی ان کے کھیل پر اثر انداز نہیں ہوئی، بابر کی توجہ اپنی کارکردگی پر مرکوز ہے، انہیں بجا طور پر پاکستانی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی قرار دیا جا سکتا ہے، آنے والے وقت میں وہ تن تنہا پاکستان کو میچز جتوائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog