رائیونڈ سٹی پریس کلب 2021کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری   


کو شائع کی گئی۔ February 13, 2021    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) رائیونڈ سٹی پریس کلب 2021کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری نور رحمت ہال میں منعقد ہوئی علاقہ کے سیاسی سماجی کاروباری حلقوں کے علاوہ لاہور، قصور، مانگا منڈی، پتوکی، چوہنگ، سندر کے معروف صحافیوں کی بھاری تعداد شریک پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی ایم پی اے مرزا جاوید، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءرانا جمیل منج، پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جہانگیر بارہ، مسلم لیگ ن کے صو بائی رہنماءچوہدری عامر اقبال سندھوکی خصوصی شرکت ، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا سہیل منج نے ادا کئے، قاری محمد زاہدنومانی نے آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول میاں جمیل احمد نے خوب صورت انداز میں پیش کرنے سے ہوا، معروف اینکر پرسن عثمان غنی نے نومنتخب عہدید اروں سے حلف لیا ، سٹی پریس کلب نے صحافیوں اور معزز مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کیں بعد ازاں مقررین نے شعبہ صحافت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زندگی اور موت ، عزت اور ذلت بھی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے تو پھر ظالم کے خلاف سچ لکھنے سے کیسا ڈر اور خوف، خوشامد پرست صحافیوں نے اس شعبہ کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ایسے افراد کو اپنی صفوں میں مت گھسنے دیں تاکہ مقدس پیشہ صحافت کی روح کے مطابق عمل چلتا رہے، سٹی پریس کلب کے سرپرست چوہدری داؤد احمد نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ تمام دوست احباب اور صحافی برادری سیاسی سماجی شخصیات کی آمد پرآپکا بے حد مشکور ہوں اور آپ کی دعاوں کے طلب گار ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme