رنبیر کپور آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہے ہیں   


کو شائع کی گئی۔ September 28, 2013    ·(TOTAL VIEWS 711)      No Comments

\"Ranbir\"
ممبئی ۔۔۔  بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور آج اپنی 31ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں، رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم  ساوریا سے اداکاری کا آغاز کیا، ساوریا میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جس کے بعد انہوں نے ویک اپ سڈ، عجب پریم کی غضب کہانی، راکٹ سنگھ مین اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔2010 میں رنبیر کپور نے فلم راجنیتی میں ایک سیاستدان کے طور پر اہنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، 2011 میں ریلیز ہونی والی فلم راک اسٹار اور 2012 میں فلم برفی نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا، رنبیر نے اپنے فلی کیرئیر میں بے شمار بہترین اداکار کے ایوارڈز وصول کیے، حال ہی میں رنبیر کپور کی ریلیز ہونی والی فلم “یہ جوانی ہے دیوانی” نے باکس آفس پر اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑدیئے، تاہم رنبیر کپور انوراگ کشپ کی نئی آنے والی فلم ” بے شرم ” میں بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes