رینکنگ مذاق نہیں جرم ہے   


کو شائع کی گئی۔ November 9, 2020    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments


تحریر۔۔۔ گلشن اقبال۔۔۔۔پنڈ دادن خان
تعلیم مرد و عورت کے لیے ضروری رکھی گئی۔اس لیے ہی تو تعلیم کی اہمیت کو واضع کرنے کے لیے فرمایا گیا۔۔۔”علم حاصل کرو،چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے”آج کل ہمارے معاشرے میں تعلیم بہت ضروری ہو گئ ی ہے اس لیے ہر ماں باپ کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اوالد چاہے بیٹی،ہو یا بیٹا اسے اچھی تعلیم دلوائیں۔اس لیے والدین اپنے بچوں کو سکول کالج اور پھر یورنیورسٹی تک کی تعلیم دلواتےہیں۔لیکن جب بچے یورنیورسٹی میں داخلہ لیتے ہیں تب وہاں انہیں بہت تنگ کیا جاتا ہے اور تنگ بھی کرنے کے لیے سینئرزنے ایک نام رکھا ہوتا۔۔۔۔۔”رینکنگ”اس کا مطلب یہ ہے کہ جب نئے طلبہ و طالبات آتے ہیں وہ ان کو کبھی غلط راستہ اور کبھی غلط کالس کا بتا کر تنگ کرتے ہیں۔۔۔۔یہ تو ایک پرانی ریت چلی آرہی ہے لیکن آج کل کی رینکنگ مذاق نہیں بلکہ جرم بن چکا ہے کیوں کہ آج کل جو نیو طالبات جاتے انہیں ٹیچرز کے علم میں الئے بغیر کبھی سزا دی جاتی تو کبھی پرسنلی تنگ کیا جاتا اور یہ سلسلہ کبھی کبھی پورا سمسٹر چلتا رہتا جس کی وجہ سے کچھ طالبعلم اپنے آپ کو ایڈجسٹ کر لیتے لیکن کچھ جو نہایت معصوم ہوتے وہ اس رینکنگ نامی کھیل سے تنگ آجاتے اور ان کا دل اچاٹ ہو جاتا پھر وہ نہ تو وہاں رہ کر اچھے طریقے سے پڑھائی کر سکتے اور نہ ہی ان میں خود اعتمادی بحال ہوت ی۔ایسے طالبات یا تو پڑھائی چھوڑ دیتے یا پھر تنگ آ کر اپنے آپ کو نقصان پہنچا لیتے۔میری یورنیورسٹی کے تمام اساتذہ اور طالبات سے گزارش ہے کہ وہ اس چیز کا خاص خیال رکھیں کیوں کہ بہت سے ماں باپ پیچھے گھروں میں اپنا اور اپنے باقی بچوں کا پیٹ کاٹ کر ایک بچے کو یورنیورسٹی تک پڑھاتے ہیں تا کہ کل کو انکا بچہ یا بچی کسی اچھی نوکری پہ۔ لگ جائے اور پھر ان کے گھریلو حاالت بھی اچھے ہو جائیں۔اس لیے میری آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ سینیئرز نئے آنے والوں کا سہارا بنو۔۔۔انہیں اچھے طریقے سے گائیڈ کرو۔۔۔ان کی حوصلہ افزائی کرو تا کہ کل کو وہ آپ سب کو اچھے لفظوں میں یاد کریں۔اور ایک چین بنا لو آپ نئے آنے والوں کے کام آؤ اور جو نئے جب پرانے ہو جائیں وہ اگلے نئے آنے والوں کا سہارا بنیں۔۔۔۔اس سے نا صرف وہ طالبات خوش ہوں گے جن کی آپ مدد کرو گے بلکہ اس عمل سے للا تبارک وتعالی بھی خوش ہوں گے اور آپ کو اس کا اجر ملے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy