زرتاج گل نے حافظ حمداللہ پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا   


کو شائع کی گئی۔ February 14, 2020    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے جے یوآئی (ف) کے حافظ حمداللہ پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا، انہوں نے ایک سوال پر”آپ کوحافظ حمداللہ کیسے لگتے ہیں؟ “ کے جواب میں کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون، زرتاج گل نے کہا کہ حافظ حمداللہ کو کسی خاتون کوہراساں کرنے کا کوئی حق نہیں، میں قانون کاروائی کروں گی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے ایک سوال ”حافظ حمداللہ کیسے لگتے ہیں؟ “ کے جواب میں کہا کہ انا للہ وانا الیہ راجعون۔حافظ حمداللہ نے جس طرح کی باتیں کیں، میں سمجھتی ہوں ہم جس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ہم سب بہنوں بیٹیوں والے ہیں،کوئی بھی شخص کسی خاتون پر بات کرنے سے پہلے اپنی بیٹی ، بہن کی طرف دیکھ لے۔جب نام نہاد علماء کرام اس طرح کی باتیں کریں گے تو پھر میں انا للہ وانا الیہ راجعون ہی پڑھ سکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں حافظ حمداللہ کے ویڈیو کلپ کے خلاف کاروائی بھی کرنا چاہ رہی تھی، لیکن مجھے فیملی میں فیملی میں ایک فوتگی پر جاناپڑگیا۔ دنیا میں کسی کو حق نہیں ہے ، وہ کسی پر اس طرح کی بات کرے،

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme