زمین ایکسپو لاہور 2018ء کا انعقاد   


کو شائع کی گئی۔ February 10, 2018    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

لاہور(یو این پی)زمین ایکسپو لاہور 2018ء کا انعقاد 10 اور 11 فروری کو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوگا۔ تیرہویں نمائش کے انعقاد کیلئے پر جوش ہیں، 110 سے زائد نمائش کنندگان موجود ہونگے:ذیشان علی خان
پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے زمین ایکسپو لاہور 2018ء کا انعقاد 10 اور 11 فروری کو انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر لاہور میں ہوگا۔ یہ ادارے کی جانب سے تیرہو یں نمائش ہے ۔ زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ ہم اس نمائش کے انعقاد کیلئے پر جوش ہیں اور انشااللہ یہ بھی گزشتہ نمائشوں کی طرح سے کامیاب ہوگی۔اُن کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ ہم اسلام آباد میں پراپرٹی کی نمائش کریں گے جبکہ اسی سال ستمبر میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پاکستان پراپرٹی شو دبئی کا دوسری مرتبہ انعقاد کیا جائے گا۔ نمائش میں شرکاء کو ماہرین سے مشاورت، پراپرٹی معلومات اور قیمتوں کے تقابلی جائزہ کی سہولت ایک ہی چھت تلے حاصل ہوگی۔اس ایونٹ کے نمائش کنندگان میں لاہور فورٹریس اپارٹمنٹ ہومز،بن عالم سٹی ،دی اسپرنگز اپارٹمنٹ ہومز ، اظہار ڈویلپرز،ایٹین اسلام آباد ،گولڈ کریسٹ مال اینڈ ریزیڈنسی ، پلاٹینم مارکیٹنگ ، نیول اینکریج گوادر قابل ذکر ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہوم پارٹنرز کے سیکشن میں تعمیراتی سامان، کچن کاسامان، ہوم فنانس سمیت دیگر سہولیات اور رہنمائی بھی حاصل ہوگی۔ پراپرٹی کی اس نمائش میں مختلف مکتبہ زر سے تعلق رکھنے والوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے سرمایہ کاری ، ادائیگی کا طریقہ کار اور پراپرٹی ملکیت کی مختلف آپشنز بھی موجود ہونگی۔ اس کے علاوہ شرکاء کی دلچسپی کیلئے فوڈ کورٹ کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔ نمائش کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی قیمتی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes