زونگ نے خوش نصیب صارفین کے ناموں کا اعلان کر دیا   


کو شائع کی گئی۔ August 5, 2015    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

888
کراچی (یواین پی) پاکستان کی صف اول اور تھری جی، فور جی ٹیکنالوجی کی حامل ٹیلی کام کمپنی زونگ نے اپنی معروف ترین میگا ری چارج کمپین کے تحت برانڈ نیو بی ایم ڈبلیو اور دو ٹیوٹا کرولا کار جیتنے والے تین خوش نصیب صارفین کے ناموں کا اعلان کر دیا،خوش نصیب صارفین کے ناموں کا اعلان زونگ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروقار تقریب کے دوران کیا گیا، ساہیوال کے عادل حسین بی ایم ڈبلیو کار جبکہ کراچی کے علی اصغر اور کرک کے انعام اللہ ٹویوٹا کرولا کار کے حقدارقرار پائے،زونگ کی یہ میگاری چارج کمپین 17 اپریل تا 31 مئی جاری رہی، بی ایم ڈبلیو کار کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کیلئے صارفین کو اس مدت کے دوران کم از کم 300 روپے یا اس سے زائد کاری چارج کرنا تھا، ٹویوٹا کرولا کاروں کیلئے کم از کم 200 روپے یا اس سے زائد کا ری چارج کرنا تھا، زونگ کے چیف کمرشل آفیسر بابر باجوہ نے خوش نصیبوں کو مبارک باد دی،کمپین کو ملک بھر سے صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی، قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد خوش نصیبوں کو کاریں پہنچائی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog