ساؤتھمپٹن ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 273 رنز بنا کر آؤٹ، فالو آن کا شکار   


کو شائع کی گئی۔ August 24, 2020    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

ساؤتھمپٹن: ( یو این پی) میزبان انگلینڈ کیخلاف کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ جیمز اینڈرسن نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تفصیل کے مطابق ساؤتھہیمٹن میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم فالو آن کا شکار ہو گئی ہے۔ پوری ٹیم نے 93 اوورز کا سامنا کیا اور صرف 273 رنز بنا سکی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 272 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 21 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔قومی کپتان کے علاوہ کوئی اور بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ تاہم وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی زور آزمائی دکھائی اور اپنی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے پانچ چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن کامیاب گیند باز رہے۔ انہوں نے صرف 56 رنز دے کر پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کے علاوہ براڈ کے حصے میں دو جبکہ ووکس اور ڈی ایم بیس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ انگلینڈ کو پاکستان پر 310 رنز کی برتری ہے۔ دوسری اننگز میں پاکستان کا بیٹنگ آرڈر تبدیل کرتے ہوئے کپتان اظہر علی اوپننگ کے لیے میدان میں آئے تاہم کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes