سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے   


کو شائع کی گئی۔ September 25, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

لاہور: (یواین پی) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ان کی عمر 59 برس تھی۔بتایا گیا ہے کہ ڈین جونز کمنڑی کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے، ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وہ پی ایس ایل کی مایہ ناذ ٹیم کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ بھی تھے، اس سے قبل وہ اسلام آباد یونائٹڈ کے کوچ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے۔ڈین جونز 1961 میں ملبورن میں پیدا ہوئے، انہوں نے 16 مارچ 1984 کو ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ وہ 1987 کا ورلڈکپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے، ڈین جونز نے اپنے کیرئیر میں آسٹریلیا کی طرف سے کل 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچ کھیلے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy