سابق حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی، اسد عمر   


کو شائع کی گئی۔ December 2, 2019    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی، ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔اسد عمر نے خصوصی بات چیت میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ میں وزیراعظم نے سب سے زیادہ اجلاس مہنگائی پر بلائے، وہ مہنگائی میں کمی کے لیے مسلسل کوششوں میں لگے ہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت کی وجہ سے ڈالر کی قدر مستحکم نہیں رہی۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز بروقت جاری کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجرا کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز جاری ہونے سے ترقی کی شرح بڑھے گی۔ ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے روزگار میں اضافہ ہوتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes