سابق خاتون اول کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے   


کو شائع کی گئی۔ September 14, 2018    ·(TOTAL VIEWS 22)      No Comments

لاہور(یواین پی)مولانا طارق جمیل بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ پڑھائیں گے، اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی تدفین کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ان کی نماز جنازہ جمعہ کو شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی میں ادا کی جائے گی ۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا مغرب جاتی امرا میں ہوگی ، اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog