سابق صدر غلام اسحاق خان کی13ویں برسی آج منائی جائے گی   


کو شائع کی گئی۔ October 27, 2019    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments


بنوں (یواین پی) سابق صدر غلام اسحاق خان کی13ویں برسی آج 27اکتوبربروزاتوار کو منائی جائے گی وہ 20جنوری 1915 کو صوبہ خیبر پختو نخواہ کے شہر بنوں میں پیدا ہوئے غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات،چئیرمین واپڈا سیکرٹری خزانہ،گورنر سٹیٹ بینک،سیکرٹری دفاع،وزیر خزانہ اور چئیرمین سینٹ بھی رہ چکے ہیں انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نواز ا گیا۔غلا م اسحاق خان نے بطور صدر 58ٹوبی کا استعمال کرتے ہوئے اگست1990 کو محترمہ بے نظیر بھٹو اور اپریل 1993میں میاں نواز شریف کی حکومتوں کو بدطرف کیا تھا۔وہ 27اکتوبر2006 کو دنیا فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme