سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور،الیکشن لڑنے کے اہل   


کو شائع کی گئی۔ February 18, 2021    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے۔الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر ظفر اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراض مسترد کر دیا۔اس سے قبل گزشتہ روز سینیٹ انتخابات کے لیے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذاتِ نامزدگی پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جو آج صبح سنا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ، فوزیہ ارشد، فرح اکبر، فرزانہ کوثر، طارق فضل چوہدری، فرید رحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے جبکہ آزاد امیدوار محمد یوسف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题