سابق وفاقی وزیر چودھری محمد شہباز کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر خالد نواز چیمہ کا عشائیہ   


کو شائع کی گئی۔ December 2, 2020    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما محمد افضل چیمہ کوآرڈینیٹر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اورسابق وفاقی وزیر چودھری محمد شہباز کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے صدر خالد نواز چیمہ نے اپنی رہائش گاہ چیمہ ہاؤس میں عشائیہ دیا جس میں پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نائب صدر اسد اکرم جنرل سیکریٹری جمیل راٹھور اور فورم کے سینئر ممبرانِ محمد عدیل زکیر بھٹی نے شرکت کی پاکستان کی موجودہ سیاسی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فورم کو بہتر طریقے سے چلانے پر مختلف امور کو زیر بحث لایا گیا معزز مہمانوں نے پاکستان جرنلسٹس فورم کی غیرجانبدارانہ اور منصفانہ خدمات کی تعریف کی پاکستان جرنلسٹ فورم نے مبشر افضل چیمہ کو پاکستان اوورسیز کمیونٹی بورڈ آف ڈائریکٹر کا ممبر بننے پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان کے معروف نیوز چینل ٹونٹی فور نیوز کی تین ماہ کی بندش کے بعد بحالی پر خوشی کا اظہار کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy