ساری توجہ اداکاری اور گلوکاری پر مرکوز ہے صنم ماہی   


کو شائع کی گئی۔ November 16, 2020    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

پروڈیوسر مختار ملک کی مشکور ہوں آج جس مقام پر ہوں ان کی کاوشوں سے ہوں
کبیروالا (یو این پی) میں دو سال قبل شوبز میں قدم رکھا یو ٹیوب پر فنی کلپ سے اپنے فن کا آغاز کیا دوہزار سے زائد میری ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا چکی ہیں مزید پروجیکٹ پر کام جاری ہے اداکاری کے ساتھ ساتھ سرائیکی گیت بھی ریکارڈ کراچکی ہوں جس طرح سوشل میڈیا پر میری اداکاری کو پسند کیا گیا اسی طرح میرے گائے ہوئے سرائیکی گیت بھی مقبول ہو رہے ہیں ان خیالات کااظہار اداکارہ و گلوکارہ صنم ماہی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ میرے اب تک تیس گانے ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ دو نئے گانوں پر کام جاری ہے جسے جلد ریلیز کردیا جائے گا مجھے کمرشل کی بھی آفرز ہیں لیکن میری ساری توجہ اداکاری اور گلوکاری پر مرکوز ہے پروڈیوسر مختار ملک کی مشکور ہوں آج جس مقام پر ہوں ان کی کاوشوں سے ہوں انہیں اپنا استاد مانتی ہوں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes