سراج الحق کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس   


کو شائع کی گئی۔ May 18, 2018    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

پشاور (یواین پی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرنل سہیل عابد کی شہادت قابل فخر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کرنل سہیل عابد نے اپنی جان پر کھیل کر ملک و قوم کے دفاع کا فریضہ ادا کیا ہے ۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کرنل عابد شہید کی بلندی درجات کی دعا اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے واقعہ میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes