سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سسکتی ، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کےلئے ابربہار کی حیثیت رکھتی ہے: سردار عثمان بزدار   


کو شائع کی گئی۔ October 30, 2020    ·(TOTAL VIEWS 19)      No Comments

لاہور( یواین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سسکتی ، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کےلئے ابربہار کی حیثیت رکھتی ہے۔ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور حضورکریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم نے امن وآشتی،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے سے ظلم ،زیادتی،ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکرپاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کرامن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کر یں ۔یہ دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزما ں صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں محسن انسانیت حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes