سرکاری امور کی انجام دہی میں اہلکاروں کا کردار مثالی رہا ہے ۔محمد ادریس احمد   


کو شائع کی گئی۔ April 8, 2018    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

ملتان (یواین پی)ریجنل پولیس آفیسر محمد ادریس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران و منسٹیریل سٹاف کے افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا ہے۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفسیر نے کہا کہ پیشہ وارانہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران و منسٹیریل سٹاف کے افسران تعریف کے قابل ہیں جنہوں نے اپنے دفتری امور ایمانداری اور دلجمعی سے سرا نجام دیئے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس افسران و منسٹیریل سٹاف کے دیگر افسران بہتر طریقے سے پیشہ وارانہ امور سر انجام دیں گے ۔تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔
تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والوں میں اے۔ڈی ۔آئی ۔ جی سعدیہ سعید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شاہد صدیقی ،سنیئر کلرک محمد راشد جمیل ، سنیئر کلرک بابر مصطفی، اور ہیڈ کانسٹیبل یاسر عرفا ت شامل تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes