سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی امید پیدا ہوگئی   


کو شائع کی گئی۔ October 7, 2020    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی امید پیدا ہوگئی، مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے سرکاری ملازمین کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا ختم، وفاقی وزیر علی محمد خان نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزیراعظم سے بات کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دیے جانے والا دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔دھرنا منتظمین اور حکومتی افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے علی محمد خان نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزیراعظم سے بات کی جائے گی۔علی محمد خان کی یقین دہانی کے بعد سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کر دیا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے ملک بھر سے آنے والے سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے اور ملک میں شدید مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme