سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے، وزیراعظم عمران خان   


کو شائع کی گئی۔ July 24, 2020    ·(TOTAL VIEWS 24)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک کی غریب عوام کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور بینک حکام بھی شریک ہوئے۔ انہوں نے وزیراعظم کو سستے گھروں کے لئے قرضوں کے معاملے پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کے منصوبے میں تیزی آنے والی ہے، اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سستے گھروں کے منصوبے سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے جبکہ پاکستان کی اکانومی دوبارہ مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سستے گھروں کے تعمیراتی کام سے 17 صنعتیں فوری بحال ہو جائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy