سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی   


کو شائع کی گئی۔ August 30, 2020    ·(TOTAL VIEWS 23)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب نے بین الاقوامی پروازوں پر عائد پابندی میں مزید توسیع کر دی، سعودی حکومت کا کرونا وائرس پھیلاو کے خدشات کے باعث بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند رکھنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر عائد پابندی میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی گاگا کی جانب سے باقاعدہ نوٹم جاری کیا گیا ہے۔ گاگا کی جانب سے جاری نوٹم میں اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت اب بھی بند رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے خدشات اب بھی برقرار ہیں جس کی وجہ سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے مارچ کے ماہ میں بین الاقوامی پروازوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں صرف خصوصی پروازوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی، جبکہ کمرشل پروازوں کو بحالی کی اجازت نہیں ملی۔ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ مملکت میں بین الاقوامی پروازوں کی بحالی ہونے والی ہے، تاہم اس حوالے سے گاگا کی جانب سے تردید جاری کی گئی تھی اور بتایا گیا کہ سعودی حکومت فی الحال بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes