سعودی عرب پروازوں میں اضافہ، پاکستانی محنت کشوں کے اقامہ میں توسیع کرے: زلفی بخاری   


کو شائع کی گئی۔ September 24, 2020    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے سعودی عرب سے پروازوں میں اضافہ اور پاکستانی محنت کشوں کے اقامہ میں توسیع کرنے کا کہا ہےسعودی عرب کے نائب وزیر محنت عبداللہ بن نصر ابوثانی کے ساتھ ایک آن لائن ملاقات میں معاون خصوصی نے اقامے کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کرنے کا کہا ہےانہوں نے کہا کہ پروازوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے بھی پروازوں کے کرائے میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر محنت عبداللہ بن نصر ابوثانی نے پروازوں اور ویزوں کے معاملے کو وزراء کی سطح کے ہفتہ وار اجلاس میں اٹھانے کا وعدہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog