سعودی عرب پر حوثی باغیوں کا حملہ، پاکستان کی جانب سے شدید مذمت   


کو شائع کی گئی۔ September 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان کی جانب سے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے سے سعودی عرب کے علاقے جیران میں شہری عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ حوثی باغیوں کے حملے میں سویلین بھی زخمی ہوئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی، اس کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题