سعودی فرمانروا نے کھربوں ریال مالیت کے عوامی فلاحی منصوبوں کا افتتاح کر دیا   


کو شائع کی گئی۔ February 15, 2019    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

ریاض(یواین پی )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے دارالحکومت الریاض میں کھربوں ریال مالیت کے درجنوں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔ مجموعی طور پر ان منصوبوں کی لاگت 3 کھرب 38 ارب ریالہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت کابینہ کا اہم اجلاس الریاض کے الحکم شاہی محل میں ہوا جس میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے، تعلیم، صحت، سرمایہ کاری، ترقی اور کھیلوں کے کئی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان منصوبوں پر تین کھرب 38 ارب ریال کی لاگت آئے گی۔مجموعی طور پر الریاض میں 2839 منصوبوں کا افتتاح کیا گیا جب کہ 931 منصوبے پہلے ہی پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔دیگر منصوبوں میں تعلیم کی 19 اسکیموں کے لیے 80 کروڑ 99 لاکھ ریال، میڈیکل سینٹر اور بڑے اسپتالوں کے قیام کے لیے 11 ارب 33 کروڑ ریال، بجلی کے 14 منصوبوں کے لیے 26 ارب اریال، سیوریج اور سیلابی پانی کی نکاسی کے لیے 2 ارب 89 کروڑ، ہاؤسنگ 10 پراجیکٹ کے لیے 7 ارب ریال، صنعتی اور تجارتی 66 منصوبوں کے لیے 10 ارب 40 کروڑ ریال، جنوبی الریاض میں مصنوعی جزیرے کے قیام کے لیے 3 لاکھ 15 ہزار مربع میٹر جگہ مختص کی گئی۔اس کے علاوہ سپورٹس سینٹر کے قیام، پارکوں اور دیگر منصوبوں کے لیے بھی رقوم مختص کی گئیں۔شاہ سلمان کے ہمراہ سعودی عرب کی انتظامی اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ رکان بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے جب کہ الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، شہزادہ عبدالعزیز بن سعوعد بن نایف اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy