سعودی کرکٹ کی جانب سے پی سی بی کےچیئرمین احسان مانی کومبارک باد   


کو شائع کی گئی۔ September 14, 2018    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کرکٹ بورڈ آف سعودی عربیہ کے چیف ایگزیکٹو ندیم ندوی نے ایس سی سی کی جانب سے اور سعودی کرکٹ کے سرپرست اعلیٰ پرنس ڈاکٹر فیصل بن محمد بن سعود بن عبدالعزیز ال سعود کی جانب سے احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ایس سی سی کے میڈیا کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ندیم ندوی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ احسان مانی کی کرکٹ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ وزیرآؑعظم پاکستان عمران خان نے انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا سربراہ نامزد کیا اور وہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ انھوں نے مزید اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کی مئی 2005 میں لاہور میں ڈویلپمنٹ کانفرنس اور آئی سی سی کی جنرل باڈی اجلاس کے دوران احسان مانی سےذاتی ملاقات ہوئی تھی۔ اس وقت وہ آئی سی سی کے سربراہ تھے۔ندیم ندوی نے کہا کہ وہ 30ستمبر2018 کو آئی سی سی کی جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کیلئے لاھور جائیں گے اور احسان مانی کو سعودی عرب کے دورے کی باقاعدہ رسمی دعوت دیں گے۔احسان مانی نے اپنے جوابی پیغام میں ایس سی سی اور پرنس ڈاکٹر فیصل بن محمد بن سعود بن عبدالعزیز ال سعود کی جانب سے مبارک باد کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes