سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی کامیاب رہی، پاکستان نے وبا پر قابو پا لیا: وزیراعظم   


کو شائع کی گئی۔ July 28, 2020    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال سنبھلنے پر اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ عید الاضحیٰ اور محرم الحرام میں احتیاط نہ کی تو وبا دوبارہ پھیل سکتی ہے۔وزیراعظم کا وبائی صورتحال سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سب کو سمجھنا چاہیے کہ کورونا وائرس سے دنیا ابھی سیکھ رہی ہے۔ ابھی تک وبا کے علاج کے لیے ویکسین نہیں آئی۔ آگے بھی چیلنجز ہیں، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ہے جہاں وبا پر قابو پا لیا گیا ہے۔ گزشتہ تین دن کے دوران پاکستان میں کورونا سے انتہائی کم ہلاکتیں ہوئیں، ہسپتالوں میں بوجھ کافی حدتک کم ہو چکا ہے۔ تاہم ہمیں آئندہ بھی سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپ کے حالات مختلف ہیں لیکن اس کے باجود ہمارے اوپر دباؤ تھا کہ سخت لاک ڈاؤن لگایا جائے۔ جن کے پاس وسائل تھے انہوں نے ہم پر بڑی تنقید کی لیکن یہ بات جاننا ضروری ہے کہ غربت کے شکار ملکوں میں کرفیو نہیں لگایا جا سکتا۔ آج دنیا بھی مان رہی ہے کہ فوری لاک ڈاؤن ناممکن ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme