سندھ میں وڈیرے کا معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد، منہ کالا کر کے بال مونڈ دیے   


کو شائع کی گئی۔ March 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 32)      No Comments

کراچی (یواین پی) سندھ میں وڈیرے کا معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد، منہ کالا کر کے بال مونڈ دیے، سندھ کے علاقے قمبر شہداد کوٹ میں وڈیرے کے بیٹے نے کبوتر پکڑنے کے الزام میں معمر خاتون پر تشدد کر ڈالا، خاتون کے بال کاٹ کر منہ کالا کر دیا، جھگی کو بھی آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں طاقت کے نشے میں چور وڈیرے کے بیٹے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔سندھ کے علاقے قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں کھوڑی بازار میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں وڈیرے کے بیٹے نے ظلم کی انتہا کر دی۔ بدبخت لڑکے کے کبوتر پکڑنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے 6 ساتھیوں سمیت معمر خاتون کو بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر تشدد کر ڈالا۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمرہ رسیدہ خاتون کے سر کے بال مونڈ دیے گئے اور اس کے منہ پر کالک بھی مل دی گی، مبینہ بدسلوکی سے بھی جی نہ بھرا تو غریب خاتون کی جھگی کو آگ لگا ڈالی۔متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بننے والی عمرہ رسیدہ خاتون کی شناخت کاملہ تونیو کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنے ساتھ ہوئے شرف انسانیت سے گرے سلوک کی دردناک روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے نے وڈیرے کے بیٹے کا کبوتر پکڑ لیا جس کے بعد وڈیرے کے بیٹے اور اس کے 6 ساتھیوں نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ خاتون نے بتایا کہ ان لڑکوں نے گھر میں گھسنے کے بعد ہمیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔خاتون نے یہ بھی بتایا کہ ان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کے گھر کو آگ لگا دی گئی جو کہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes