سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی بار383 کیسزسامنے آئے، مراد علی شاہ   


کو شائع کی گئی۔ April 27, 2020    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

کراچی(یواین پی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں پہلی بار 383 کیسز سامنے آئے جس میں سے سب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج اچھی خبر نہیں ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہم نے 3028 ٹیسٹ کیے جس کے نتیجے میں 383 نئے کیسز سامنے آئے، آج کورونا کی وباء کو 61واں دن ہے اور 24 گھنٹوں میں 383 کیسز پہلی مرتبہ رپورٹ ہوئے ہیں، 383 کیسز میں سے سب سے زیادہ 273 کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع وسطی کراچی میں 99، ضلع جنوبی میں 80،ضلع شرقی میں 66، ضلع غربی میں 20، کورنگی میں 26 اور ملیر میں 10کیسز سامنے آئے، سکھر میں 17، حیدرآباد میں 7، نوشہروفیروز میں 4، خیرپور میرس، ٹھٹھہ، بدین اور مٹیاری میں دو دو کیسزسامنے آئے، سانگھڑ، جامشورو، دادو اور لاڑکانہ میں ایک ایک کورونا کیس سامنے آیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے اب تک کُل 41216 ٹیسٹ کئے ہیں، 4615 کیسز سامنے آئے ہیں جو کُل ٹیسٹ کا 11.2 فیصد ہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں 3 مریض کورونا کے باعث انتقال کرگئے، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 81 ہوگئی جو کُل مریضوں کا 1.8 فیصد ہے، اس وقت 3662 مریض زیرعلاج ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے 41 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں 12 وینٹی لیٹرز پر ہیں، 2432 یا 66 فیصد کورونا کے مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، 767 یا 21 فیصد آئیسولیشن مراکز جب کہ 463 یا 13 فیصد اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن بزنس کی اجازت دی ہے لیکن آپ تمام احتیاطی تدابیر جیسا کہ ماسک پہننا، ایک دوسرے سے دور رہنا زندگی کا معمول بنائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes